کوئٹہ 19 دسمبر(نمائندہ عسکر): سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروفیسر ڈاکٹر حنیف مینگل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکشن آفیسر ایڈمن طہور خان، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت زھری، ڈاکٹر شفیع کھوسہ منیجر آر بی سی، عبدالحلیم ٹیکنیکل ٹیم لیڈر، اکمل خان اکاؤنٹس آفیسر اور دیگر معاونین موجود تھے ۔ ڈائریکٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروفیسر ڈاکٹر حنیف مینگل نے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کو آر بی سی اور اس کے شعبہ جات کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوے بتایا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں آر بی سی کی ٹیم انسانی زندگی بچانے کے لئے ضروری ہے مکمل اسکرین شدہ خون ٹراما سینٹر اور ہسپتالوں کو فوری طور مہیا۶ کرتی ہیں ۔ ہر صحت مند انسان تین ماہ بعد خون کا عطیہ دے سکتا ہے ایک بلڈ بیگ سے چار اجزائے خون تیار کئے جاتے ہیں جس سے چار افراد کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ریجنل بلڈ سینٹر مریضوں کو خون اور خون کی ضروری مصنوعات بشمول سرخ خلیات، پلیٹلیٹس اور تازہ منجمد پلازما بھی فراہم کر رہا ہیں ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور آر بی سی کے کام کے معیارکی تعریف کی اور عملے کی کارکر دگی کو سراہا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ پلازما کی سہولیات کے ذریعے ریجنل بلڈ بینک خدمات کے حوالے سے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ خون کا بروقت انتقال انسانی زندگی بچانے کے لئے ضروری ہے تاہم خون کا مکمل اسکرین شدہ ہونا ضروری ہے ۔ بلوچستان میں محفوظ انتقال خون کے لئے رائج قوانین کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں ۔ سیکرٹری صحت نے رضاکارانہ خون کے عطیہ کی بنیادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ملک میں تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیاسیکرٹری صحت نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خون کے عطیہ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کریں ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے آر بی سی کوئٹہ کیطرز کی سہولیات کو بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹس کی سطح کے ہسپتالوں تک بڑھانے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.