بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مختلف محکموں میں تقرریوں کے لیے درج ذیل امیدوار قرار

کوئٹہ 19دسمبر (نمائندہ عسکر): :۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق مختلف محکموں میں تقرریوں کے لیے درج ذیل امیدوار قرار پائے ہیں۔ جن کے ناموں کی سفارش متعلقہ انتظامی محکموں کو کی گئی ہے۔ جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فلمز اینڈ پبلیکیشن (B-17) محکمہ تعلقات عامہ کے عہدے پر عبدالباقی ولد محمد ابراہیم کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے شمس الرحمان ولد محمد یوسف، عبدالحکیم ولد اکبرخان، نعمان شاہ ولد ڈاکٹر فضل الرحمان شاہ، شئے حق علی ولد احمد علی، ارباب منان ولد بشیراحمد اسی طرح ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز بلوچستان انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ریکوری آفیسر (B-17) کے عہدے پر عباس علی ولد سید عبدالواجد اور محکمہ داخلہ اور قبائلی امور میں ماہر نفسیات (B-17) کے عہدے پر روف علی ولد احمد علی، محمد ہمایوں ولد محمد ندیم، باسط علی ولد نواب خان اسی طرح ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر (B-17) محکمہ صحت میں گل بخت دختر محمد انور کاسی، جہانزیب خان ولد عبدالوہاب، نثار احمد جعفر ولد احسان اللہ جعفر، زرک خان ولد دارو خان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز بلوچستان انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر (B-16) کیلئے سمیع اللہ ولد حاجی قدم جان جبکہ گرافک ڈیزائنر (B-16) سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں محمد اسد نیازی ولد محمد طیب زمان اور کمپیوٹر آپریٹر (B-16) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کیلئے عبدالواجد ولد موسیٰ جان کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ژوب زون کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.