لاہور19دسمبر (نمائندہ عسکر): چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے ملاقات کے موقع پربچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چیئرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا نے تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے رضوانہ کے علاج معالجہ اور بحالی کیلئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی کوششوں کی تعریف کی۔اسی مناسبت سے عائشہ رضا نے تشدد کا شکار رضوانہ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں خصوصی انتظامات کو سراہا۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے چیئرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کو ہر ممکن تعاون اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے چیئرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
Comments are closed.