لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کے لئے پروٹیکڈ یو ٹرن،وزیراعلی نے 19جنوری ڈیڈ لائن مقرر کردی
قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے۔، بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ کے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کے لئے تجاویز کاجائزہ، ہیوی ٹریفک براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز
لاہور19دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کے لئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کے لئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔ قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ کے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کے لئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان روڈ پر آنے والی ٹریفک رواں کرنے کے لئے پائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، سی ٹی او اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Comments are closed.