پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین سابق چئیر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالےسے درخواست دیں اس پر مناسب حکم جاری کریں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔19دسمبر (نمائندہ عسکر): چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطا ن راجہ نے تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق چئیر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالےسے درخواست دیں اس پر مناسب حکم جاری کریں گے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے بانی چیئرمین سے جیل میں دستاویزات کے ساتھ ملاقات کرنی ہے، اڈیالہ جیل حکام دستاویزات کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، بانی چیئرمین کی مشاورت کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کئے جا سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ درخواست دیں جس پر مناسب احکامات دیں گے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں سوالنامہ کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہو چکا ہے، اس لئے کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے احکامات کی تعمیل ہو۔

Web Desk

Comments are closed.