اسلام آباد۔19دسمبر (نمائندہ عسکر): الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر پٹیشن کا فیصلہ دیا جس میں کہا گیا ہے
کہ احد چیمہ گزشتہ سیاسی حکومت کا حصہ رہے ہیں اور اس وقت وہ نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے ہیں جو کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ،اس لئے کمیشن یہ ہدایت جاری کرتا ہے کہ احد چیمہ کو ان کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔ فیصلہ میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں۔
Comments are closed.