چین، حکومت نے زلزلے سے متاثرہ صوبوں گانسو اور چنگ ہائی میں امدادی سرگرمیوں کے لئے 20 کروڑ یوان کی رقم مختص کر دی
بیجنگ ۔19دسمبر (اے پی پی):چینی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگ ہائی میں امدادی سرگرمیوں کے لئے 20 کروڑ یوان(28 لاکھ ڈالر) کی رقم مختص کر دی۔
بی بی سی کے مطابق یہ رقم گانسو اور چنگھائی میں ریلیف فنڈز کے لیے مختص کی گئی ہے۔ گانسو اور چنگ ہائی کےلئے یہ فنڈز چین کی وزارت خزانہ اور ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے مختص کئے ہیں۔
Comments are closed.