پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی جمہوریہ چیک کی یورپی یونین کے لئے مستقل مندوب ادیتا ہردا سے ملاقات
برسلز۔19دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین، لکسمبرگ اور بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےجمہوریہ چیک کی یورپی یونین کے لئے مستقل مندوب ادیتا ہردا سے ملاقات کی۔
بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ایکس ” پر ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ انہوں نے گہرے اشتراک کار کے لیے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
Comments are closed.