تربت 20 مارچ: ڈپٹی کمشنر کیچ، میجر ر بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) منظور بلوچ یونیسیف کے نمائندہ فضل الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر تربت محمد عیسیٰ، اور غیر سرکاری تنظیم این آر ایس پی کے نمائندوں سمیت محکمہ تعلیم کے متعلقہ ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کیچ میں تعلیم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ا نہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس (RTS) سسٹم کو مزید فعال کیا جائے گا۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسکولوں کے مسائل کو سمجھنے کے لیے وہ جلد اسکولوں کا دورہ کریں گے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کہ آر ٹی ایس رپورٹس کو باقاعدگی سے ہر ماہ پیش کیا جائے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دی جائے، متعلقہ ڈی ڈی ای اوز سے غیر حاضری کے بارے میں وضاحت طلب کی جائےگء ہر یونین کونسل کے اساتذہ کی فہرست مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے جبکہ ڈی ڈی ای اوز نے اجلاس میں اساتذہ کی کمی، اسکولوں میں بجلی اور پانی کے مسائل، اور طلباء کے لیے بینچ اور ڈیسک کی قلت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں امید ظاہر کی گءکہ ایس بی کے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کے بعد تدریسی عمل میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے ضلع کیچ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے عزم کا مظہر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ان اقدامات سے تعلیم کے میدان میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments are closed.