تربت20 مارچ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیرِ اہتمام ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے دوسرے بیچ کی کلاسز کا آغاز ھوچکا ھے. پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، یوسف بلوچ، اور طارق دوست نے کلاسز کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے ملاقات کی۔
انہوں نے طلباءسے ان کے تجربات اور کورس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد تربیتی عمل کو مزید بہتر بنانا تھا انہوں نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ہر سال ضلع کیچ کے طلباءکو مختلف فنی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے داخلہ فراہم کرتا ہے۔ تربیت یافتہ طلباء بعد ازاں ضلع کیچ کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں، یوں یہ سینٹر مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کی یہ کوشش نہ صرف طلباء کو ہنرمند بنانے کے لیے کارآمد ہے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
Comments are closed.