تربت20 مارچ ۔ گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت میں “ملازمت کی تفصیل اور انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023” پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا- یہ تربیتی سیشن ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر مکران ڈویڑن برکت اسماعیل اور شریف الدین اسسٹنٹ ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر مکران کالجز کی نگرانی میں منعقد ہوا جبکہ تربیتی سیشن کی نگرانی امان اللہ فوکل پرسن، بی ایس پروگرام، مکران کالجز نے کی اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد بی ایس کورس کے نگرانوں کو ان کی ملازمت کی تفصیل انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023اور یونیورسٹی آف تربت کے رہنما خطوط کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا تربیتی ورکشاپ میں پرنسپل عطا شاد ڈگری کالج امان اللہ ،بی ایس کوآرڈینیٹر شعیب شاداب ،بی ایس کنٹرولر ایگزامینیشن دلشاد احمد دیگر فیکلٹی ممبران محترمہ ہما اکبر (بی ایس کوآرڈینیٹر، محترمہ ثانیہ امجد کنٹرولر امتحانات اور محترمہ عمرانہ رشید ممبر، QEC، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، تربت سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ریسورس پرسن عزیزہ امان اللہ نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں شعبہ جات کے سربراہان (HoDs)، کوآرڈینیٹرز، کنٹرولرز، اور فوکل پرسنز کی ذمہ داریوں کی تفصیل بیان کی گئی ورکشاپ میں یونیورسٹی آف تربت کی انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023 پر خصوصی توجہ دی گئی سیشن میں شرکاء کو اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں سیشن کے دوران شرکاءنے بھرپور تبادلہ خیال میں حصہ لیا اور سیشن کو معلوماتی اور مددگار قرار دیا سیشن میں یہ تجویز دی گئی کہ بی ایس کورس کے سپروائزرز کو تازہ ترین پالیسیوں اور رہنما خطوط سے باخبر رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔
Comments are closed.