انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی

ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا

ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے

جبکہ ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے. ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر

ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

ترجمان ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.