ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 74صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 74صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔62ہزار540 یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ68ہزار روپے جرمانہ عائد۔59بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 19جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 19 بجلی چوروں کو639400روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 17بجلی چوروں کو407564روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو 217000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو 170000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں ایک صارف کو20680روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 15صارفین کو295000 روپے جرمانہ عائداورمظفرگڑھ سرکل میں 10 صارفین کو119000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
Comments are closed.