ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کااجلاس چیئرمین میاں شاہد اقبال کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پیش کئے گئے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کااجلاس چیئرمین میاں شاہد اقبال کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پیش کئے گئے۔آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے مالی سال 2023-24ء کے کارپوریٹ بجٹ اور فنڈز متعین کرنے کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادئیے گئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ اور فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمودنے آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کو آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ پر مفصل بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹرانٹرنل آڈٹ عبدالغفاربرمانی شعبہ انٹرنل آڈٹ کی کارکردگی اور آڈٹ پیراز سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر بورڈ ڈائریکٹرزانجینئر فضل اللہ دُرانی بھی موجود تھے جبکہ بورڈ ڈائریکٹرظفر عباس،عماد الدین، خرم مشتاق اور اصغر لغاری نے شرکت کی۔اجلاس میں کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری، ڈائریکٹراکاؤنٹس آفتاب فضل، ڈپٹی ڈائریکٹرز کارپوریٹ اکاؤنٹس راؤ ساجد علی، نجیب افضل اور راؤ جاوید اقبال بھی موجود تھے۔
Comments are closed.