چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی ” بجلی سیکیورٹی کے ساتھ” مہم کے تحت ” نیپرا آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز 2022 (ڈسٹری بیوشن سسٹم ) کے نفاذ کا روڈ میپ ” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی ” بجلی سیکیورٹی کے ساتھ” مہم کے تحت ” نیپرا آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز 2022 (ڈسٹری بیوشن سسٹم ) کے نفاذ کا روڈ میپ ” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نیپرا کے لائسنسیز میں ان ریگولیشنز کو سمجھنے اور اس کے نفاذ کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا ۔ ورکشاپ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے جناب کامران سعید ، پی آئی ٹی سی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر جناب کاشف شہزاد، لمز سے ڈاکٹر باسط شفیق سمیت پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین نیپرا، جناب توصیف ایچ فاروقی نے اپنے ابتدائی کلمات میں ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے کہ سپلائی سائیڈ پر ونڈ اور سولر مائیکرو گرڈز اور ڈیمانڈ سائیڈ پر الیکٹرک گاڑیاں (EV’s) شامل ہو رہی ہیں جنہیں پاور لائنز اور سمارٹ میٹرز جوڑتے ہیں، اس سے بجلی کے نظام میں سائبر اٹیک کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے. ہمیں اپنے اہم پاور انفراسٹرکچر کو ان سائبر خطرات سے بچانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
ویبنار کے دوران، جناب کاشان سعید نے یو ایس ایڈ پاور سیکٹر امپروومنٹ ایکٹیویٹی پروگرام (PSIA) اور سائبر سیکیورٹی کی پالیسیوں اور طریقہ کار کی وضاحت اور نفاذ میں PITC کو فراہم کی جانے والی معاونت کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر کاشف شہزاد نے ڈسکوز کے عملے کی استعداد کار بڑھانے کا منصوبے کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر باسط شفیق نے پاور سیکٹر کے سائبر سیکیورٹی بلڈنگ بلاکس کے بارے میں بتایا۔ ورکشاپ چیئرمین اور مقررین کے ساتھ شرکاء کے تفصیلی سوالات و جوابات کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔
Comments are closed.