عید قرباں نزدیک آتے ہی ڈیرہ مراد جمالی کی مختلف مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھنے لگا جیلانی مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے تجاوزات کے سبب خریداری کے حوالے سے آنے والی خواتین اور دیگر خریداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا
نصیرآباد
عید قرباں نزدیک آتے ہی ڈیرہ مراد جمالی کی مختلف مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھنے لگا جیلانی مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے تجاوزات کے سبب خریداری کے حوالے سے آنے والی خواتین اور دیگر خریداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا دکانوں کے سامنے روڈ پر لگائے گئے اسٹالز کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے تدارک کےلیے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی دکانداروں کے رکھے گئے سامان کو روڈ سے ہٹادیا گیا انہوں نے بعض دکانداروں کو سختی سے ہدایت دیں کہ وہ تجاوزات کے عمل سے اجتناب کریں یہ عمل نہ صرف خریداروں کی مشکلات کا موجب بن رہا ہے بلکہ جیلانی مارکیٹ میں خواتین کی خریداری کے عمل میں کمی دے دیکھی جا رہی ہے اس لئے دکانداروں کو چاہیے کہ وہ راستہ تنگ کرنے اور غیر ضروری تجاوزات کے عمل سے گریزاں رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی مارکیٹوں میں آنے والے خریداروں کی سہولیات کی فراہمی اور انہیں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ تاجروں اور عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کررہی ہے تاجران کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.