ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار نجیب سنجرانی رخشان ڈویژن سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے

دالبندین ۔ سیاسیات ۔۔۔۔ *ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار نجیب سنجرانی رخشان ڈویژن سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے ۔باخبر ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع چاغی کے جنرل سیکرٹری و ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار نجیب سنجرانی 2023 کے جنرل الیکشن میں جمیعت علماء اسلام کی جانب سے رخشان ڈویژن کے حلقہ چاغی خاران نوشکی سے نامزد امیدوار ہوں گے تاہم جمعیت علماء اسلام نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کے حق میں فیصلہ نہیں کیا ہے مگر زیادہ تر یہی گمان کیا جارہا ہے کہ اس بار سردار نجیب سنجرانی جے یو آئی کی جانب سے رخشان ڈویژن میں قومی اسمبلی کے مضبوط امیدوار بنیں گے*

Daily Askar

Comments are closed.