نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ حکومت میرٹ کی بنیادوں پر نوجوان نسل کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن
نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ حکومت میرٹ کی بنیادوں پر نوجوان نسل کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے نصیرآباد ڈویژن میں دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریونیو کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لکھے پڑھے اور قابلیت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو کی خالی آسامیوں پر تحریری ٹیسٹ کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا نصیرابا ڈویژن میں محکمہ ریونیو کی مختلف خالی اسامیوں کو پر کرنے کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت کے تحت سخت نگرانی میں تحریری ٹیسٹ لینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں پولیس افسران واہلکارا بھی سیکیورٹی پر مامور رہے پنڈال میں دیگر تمام ضروری انتظامات بہتر انداز میں کئے گئے ہیں کمشنر نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی نگرانی کے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ھوئے خود بھی معائنے کے عمل کو جاری رکھا جبکہ ٹیسٹ لینے والی کمیٹی کو احکامات دیے کہ ٹیسٹ کے عمل کو مزید موثر و بہتر حکمت عملی کے تحت نگرانی کے عمل کو نہ صرف جاری رکھیں بلکہ صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچائیں اور امتحان دینے کے لیے آنے والے امیدواروں پر کڑی نظر رکھی اور غیر متعلقہ افراد کو پنڈال میں آنے نہ دیا جائے صاف اور شفاف طریقے سے اور بہتر انداز سے تحریری عمل مکمل کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی امیدوار اگر کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اپنی قابلیت پر ھونا چاہیے کیونکہ ٹیسٹ میں شامل ہونے والے تمام امیدوار ہمارے لئے برابر ہیں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.