شانگلہ میں ٹریفک حادثہ علاقہ کروڑہ سے لین سوک جانے والی جیپ گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں چھ افراد جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
شانگلہ(ابرارحسین سے)شانگلہ میں ٹریفک حادثہ علاقہ کروڑہ سے لین سوک جانے والی جیپ گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں چھ افراد جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جان بحق ہونے والوں میں دو خواتینبھی شامل ہیں،جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ہے۔زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جیپ نصیب خان نامی ڈرائیور چلارہاتھا جو لین سوک کے لنک روڈ پر اس سے بے قابو ہوگئی۔جیپ کروڑہ سے جمعرات کو عصر کے وقت سواریوں کو بٹھاکر لین سوک روانہ ہوئی تھی کہ منزل کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس تھانہ چکیسرکے ایس ایچ او فضل الہی کے مطابق جیپ میں آٹھ افراد سوار تھے جس میں دو خواتین سمیت چھ افراد موقع پر ہی جان بحق ہوئے تھے جبکہ زخمی دو افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کرنے کے بعد علاج معالجے کے غرض سے سیدو شریف سوات منتقل کردیا۔حادثہ دورافتادہ علاقے میں ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں حاجی نورالامین۔بہو۔مسماۃ (س)،لطیف نامی شخص کی ماں مسماۃ (م) تائی مسماۃ (ج) جبکہ ڈرائیور نصیب خان موقع ہی پر جان بحق ہوئے تھے جبکہ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments are closed.