ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا
مستونگ 20جولائی:ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں تعمیر کردہ آئی سی یو / سی سی یو وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں تعمیر کردہ 10 بیڈڈ آئی سی یو / سی سی یو وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا علاوہ ازیں ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے معزز مہمانان اور میڈیا کے نمائندوں کو ہسپتال کی موجودہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کیں اور بریفننگ دی۔ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے میڈیا کے توسط سے عوام کو ہسپتال کی موجودہ اور مستقبل کیلئے بنائے جانیوالے ماسٹر پلان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو بین الاقوامی سطح اور طرز کیمطابق بنانے کیلئے ایک ماسٹر پلان بنایا گیا ہے، جس میں ہسپتال کو 50 بیڈز سے 200 بیڈز کی توسیع کے علاوہ، ماسٹر پلان کے فیز 1 میں جدید طرز کے نئے ٹراما سینٹر، آپریشن تھیٹر، جدید آئی تھیٹر کا قیام اور ہسپتال کی بلڈنگ میں توسیع شامل ہیں، اور اسکے علاوہ ہسپتال کو صحت کی تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، ہسپتال کی توسیع کے اس منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ ہسپتال مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ہسپتال میں مریضوں کا رش اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کو دیکھ کر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی طرح محنت اور لگن سے عوام کی خدمت جاری رکھینگے۔اور عوام سے مخاطب ہو کے کہا کہ ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے دس بیڈڈ آئی سی یو / سی سی یو وارڈ اور اسکیعلاوہ ہسپتال کی مکمل بلڈنگ یہ عوام کی ملکیت ہیں، اسکا صحیح استعمال اور اسکی حفاظت آپکی ذمہ داری ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نثار، ایکسئین پی ایچ ای عارف شاہ، امیر جمعیت علماء اسلام مستونگ مولانا سعید فاروقی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فرزند نوابزادہ رئیس رئیسانی، حاجی عبدالعزیز سرپرہ اور ہسپتال کا عملہ، ڈاکٹرز اور دیگر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.