وڈھ میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ جاری ہے ۔ قیادت ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد
خضدار20جولائی:-وڈھ میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ جاری ہے ۔ قیادت ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی ایف سی کمانڈٹ کرنل حاظ کاشف اور ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ کررہے ہیں ۔ لیویز پولیس اور ایف سی کی گشت نیشنل ہائی وے پر جاری ہے ۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لائیں، فریقین کی جانب سے فائرنگ کے سلسلے کو روکنا اور قیام امن میں بہتری لانا ہے ۔ دوسری جانب حکومتی اور قبائلی سطح پر فریقین سے روابط بھی جاری ہیں اور مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جاری ہیں ۔
°°°
Comments are closed.