کوئٹہ (این این آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بانی اور سابق صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی کابینہ میں ایماندار دیانتدار اور مخلص شخصیات کو شامل کیا جائے ۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں ایسے ایماندار دیانتدار اور مخلص افراد پر مشتمل کا بینہ تشکیل دی جائے جو عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترسکے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان عوام کوصاف پانی ،صحت ،تعلیم و نوجوان کو تعلیم یافتہ ،بے روزگار نوجوانوں کے لئے روز گار اور صوبے میں امن امان کے لئے کام کرےںتب جا کر وہ عوام کا سیاست پر بھروسہ اور اعتماد بحال کرنے میں کامیابی حاصل کرسکےں گے ۔ انہوں نے امید کا ظہار کی کہ نگران حکومتیں آنے والے ووقت میں صاف وشفاف انتخابات کروائیں گے ۔
Comments are closed.