ریکوڈک میں کوئی سہولیات نہیں، 16 گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی تھی، برطرف ملازمین

نوکنڈی (آن لائن) ریکوڈک میں تعینات عسکری کمپنی جس کے ذمہ ریکوڈک کی سیکورٹی کی ہے جس نے گزشتہ دنوں مقامی سطح پر تعینات چار ملازمین کو فارغ کرکے بغیر سفری سہولیات فراہم کرنے کے نوکنڈی روانہ کیا یہ چاروں برطرف ملازمین رات بھر پیدل سفر کرکے مین شاہراہ کے قریب پہنچ گئے اور اس دوران نوکنڈی ریکوڈک کمپنی کی جانب سے بھیجا گیا گاڑی نے انہیں تلاش کرکے نوکنڈی تک پہنچا دیا اس دوران برطرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمپنی اور ملازمین کے درمیان جو ایکریمنٹ ہوا ہے اس میں ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹے اور تنخواہ 30ہزار لکھی گئی ہیں اس کے علاوہ ماہوار 10ہزار بونس بھی معاہدے میں لکھا گیا ہے مگر کمپنی ہمیں 16 گھنٹے بھی ڈیوٹی لیتا رہا ہے غریبی اور بے روزگاری کی باعث ہم سب کچھ برداشت کرتے رہے انہوں نے کہا ان کے ایک ساتھی جب 8 گھنٹے کام کرکے ریسٹ کررہا تھا اسے دوبارہ ڈیوٹی دینے کا کہا گیا جس پر اس نے کہا کہ وہ 8گھنٹے کا ڈیوٹی دینے کے بعد ریسٹ پر ہے جس پر اسے نوکری سے نکالا گیا جب دیگر کو اس لیے نکالا گیا کہ انہوں نے اپنے بونس کا مطالبہ کیا اور اس سے پہلے ایک اور کو فٹنس کا بہانہ کرکے پہلے ہی سے نوکری سے نکالا جاچکا ہے انہوں نے کہا نوکری سے نکالنے کے بعد ہمیں بغیر ٹرانسپورٹ دئیے ہمیں کڑی نگرانی سے پیدل کیمپ کے حدود سے پیدل باہر لے جاکر چھوڑا گیا اس دوران نہ ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کی گئی اور ہمیں سفر کے لیے کوئی سہولت دی گئی رات بھر پیدل چلنے کے بعد ہم راستہ بھٹک گئے اور غلط سمت کی جانب جانے لگے جبکہ ہمارے بسترے بیگ وغیرہ بھی ہمارے ساتھ تھے جبکہ دوسری جانب نیشنل پارٹی تحصیل نوکنڈی کے صدر واحد بخش شیرزئی ان نکالے گئے ملازمین اورانہیں نوکنڈی تک پہچانے میں کمپنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور بالاآخر کمپنی نے نکالے گئے ملازمین کو تلاش کرکے انہیں نوکنڈی پہنچادیا جو مسلسل پیدل چلنے سے شدید نڈھال ہوچکے ہیں جنھیں نوکنڈی میں آرام کرنے کے بعد دالبندین روانہ کیاگیا۔

Daily Askar

Comments are closed.