کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی‘جنرل سیکرٹری حاجی عبد الباقی کاکڑ ‘حاجی عبد المجید بنگلزئی‘حاجی عطا اللہ کاکڑ‘ملک نور خان کرد‘حاجی ظاہر شاہ‘حاجی محمد ابراہیم پرکانی‘حاجی محمد گل ‘حاجی سعید الرحمن خلجی ‘حاجی جعفر خان کاکڑ ‘سہیل خان کاکڑ‘حاجی روزی خان مندوخیل‘حاجی احمد شاہ مری‘ ژوب کے ملک شراف الدین‘عبدالجبار‘ حاجی بلوچ خان ‘لورالائی کے حاجی امید خان حمزہ زئی ‘بلوچ خان‘قلعہ سیف اللہ کے ملک شیر علی کاکڑ‘عبدالخالق جوگیزئی‘سمیت تمام ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان‘چیف سیکرٹری‘ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں شاہراﺅں پر ڈکیتیوں اور گن پوائنٹ پر ٹرکوں کو لوڈ سمیت لے جا کر خالی کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا تشویشناک ہے قومی شاہراہوں پر ہمارے ٹرک ڈرائیوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘خانوزئی کے مقام پر چینی سے لوڈ ٹرک کو چھین کر اس کو یارو ضلع پشین کے قریب خالی کر کے کھڑا کیا گیا ضلع قلات میں منگچر کے قریب بھی ایک ٹرک لوڈ سمیت ڈاکو چھین کر لے گئے ہیں مگر ابھی تک ٹرک کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے جو کہ ٹرانسپورٹروں کیلئے ایک تشویشناک عمل ہے لہٰذا ہم صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ‘گورنر‘ چیف سیکرٹری‘ہوم سیکرٹری اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں قومی شاہراہوں پر ڈکیتیوں کا سد باب کیا جائے اور ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ ہم ٹرانسپورٹرز مجبور ہو کر احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔
Comments are closed.