امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان آج نیو جرسی میں منعقد ہونے والی “پاکستان ڈے پریڈ” میں شرکت کریں گے
بعد ازاں مسعود خان پاکستانی امریکن کمیونٹی ان لانگ آئی لینڈ کی جانب سے نیو یارک میں منعقد ہونے والے “یوم آزادی پاکستان فیسٹیول” میں شریک ہوں گے
(* نیو جرسی میں ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ کی تفصیلات)*پاکستان ڈے پریڈ کا انعقاد 2015سے کیا جا رہا ہے
پریڈ میں اس سال ایونٹ کے بانی مرحوم محمد ابرار خان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
پریڈ کا مقصد پاکستان کے قومی ورثے کو اجاگر کرنا جبکہ اتحاد، تنوع اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے
نیو جرسی میں ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکا موجود ہوتے ہیں
رنگارنگ فلوٹ، میوزک ، ثقافتی نمائشیں ، پاکستانی آرٹ اور پکوان ایونٹ کی رونقوں کو دوبالا کرتے ہیں
( نیو یارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ان لانگ آئی لینڈ (پاکولی) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے یوم آزادی پاکستان فیسٹیول کی تفصیلات)
* پاکستانی امریکن کمیونٹی ان لانگ آئی لینڈ (پاکولی PACOLI) ایک غیر منافق بخش تنظیم ہے جس کی بنیاد بشیر قمر نے 2007 میں رکھی تھی
تنظیم کے مقاصد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمت، پاک امریکن کمیونٹی کی تہذیب اور ثقافتی ورثے کا تحفظ اور ان کے مقامی سیاسی عمل میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
پاکولی PACOLI پاکستانی امریکن اور دیگر کمینوٹیز کے درمیان روابط کے فروغ میں ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم جہاں کمیونٹی اور مقامی سیاسی قیادت کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں معاون کاری کرتی ہے وہاں کمیونٹی اراکین کے سیاسی عمل میں شامل ہونے کے حوالے سے بھی بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے
سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے ضمن میں پاکولی کی جانب سے فوڈ ڈرائیو، سوپ کچن (لنگر خانے) اور پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر پمپ کی تنصیب جیسے منصوبے سرانجام دیے جاتے ہیںپاکستانی امریکن کمیونٹی کے ثقافتی ورثے اور مذہبی اقدار کے تحفظ کے ضمن میں تنظیم کی جانب سے سالانہ کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں پاکستان کے قومی دنوں اور عیدین جیسے مذہبی ایام کے حوالے سے تقریبات شامل ہیں
Comments are closed.