پاکستان اور بیلاروس کا اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق

پاکستان اور بیلاروس نےخاص طور پر اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیاہے۔

منگل کو دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے بیلاروسی ہم منصب سرگئی ایلینک سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

انہوں نے جنوری 2023 میں منعقدہ پاکستان بیلاروس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور خاص طور پر اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.