آج بروز بدھ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ ،ضلعی خزانہ آفیسر ساجد جمالی ودیگر محکمہ صحت سے منسلک آفیسران نے شرکت کیں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے اجلاس کے شرکاء کو ضلع میں جاری صحت کے حوالے سے سرکرداں سرگرمیوں کی مفصل بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف مقدس فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل رہیں انہوں نے تمام ڈاکٹرز پر زور دیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں غریب لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں ، (بی ایچ یوز ) ودیگر مراکز صحت میں مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی ھے جس کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ غریب لوگ حکومت کے ان اقدامات سے بھرپور انداز میں مستفید ہو سکیں اس کے لئے ضروری ہے کہ شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرحضرات ودیگر عملہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی وغفلت نہ کریں ضلع کے تمام مراکز صحت میں صفائی و ستھرائی کے ساتھ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائیں حکومت نے جو ذمہ داری عائد کی ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں سستی یا کاہلی کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ضلع جھل مگسی کے دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں تمام ڈاکٹرز و دیگر محکمہ صحت کا عملہ اپنا فریضہ نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کی جاسکیں ۔۔۔۔
Comments are closed.