ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم نے ایئرپورٹ روڈ اور ملافاضل چوک کا جی ڈی اے حکام اور پولیس کے ہمراہ دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ نے گوادر شھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ادارہ ترقیات گوادر کے ساتھ ملکر شہر کی خستہ حال روڈوں کی تعمیر اور ایئرپورٹ روڈ جو اس وقت پندرہ سے اٹارہ فٹ چوڑا ہے جس کی چوڑائی میں اضافہ کرکے پچاس فٹ کرنے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ایئرپورٹ روڈ اور ملافاضل چوک متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگیاں کو یقینی بنایا جارہاہے انہوں نے بتایا کہ ملا فاضل چوک میں سوریج اور سڑک کی تعمیر میں عامل تجاوازت کو ختمہ کا فائنل نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں ناجائز تجاوزات ختم کرنے کیلئے قابضین کو تین دن کے اندر تجاوزات کے کو ختم کرنے کی ھدایت دی گئی بصورت دیگر انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں میں روکاوٹ بنانے والے تجاوزات کا ختمہ کرکے کام شروع کرے گی ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں سیوریج اور ڈرین کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور گوادر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک تک ایئرپورٹ روڈ اور قدیمی کاروباری مرکز ملافاضل چوک کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کی سہولیت کے ساتھ ساتھ سیاحت اور گوادر کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے.
Comments are closed.