[20/10, 5:39 pm] Daily ASKAR: ملتان ( )
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے اتھارٹی کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹس پورے نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنیکا عندیہ دیدیاہے اور کہا ہے کہ دئیے گئے ٹارگٹس غیر حقیقی نہیں ہیں اگر محنت اورجذبے سے کام کریں تو اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز/ایگزیکٹو انجینئرز/ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل/ڈپٹی کمرشل منیجرز /ریونیوآفیسر ز نے شرکت کی۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر ایکسین لودہراں ڈویژن منوج کمار کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10روز میں اپنی کارکردگی بہتربنائیں جبکہ ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور سے بھی ناقص کارکردگی پر جواب طلب کرلیا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپورکے ہیڈ ڈرافسٹمین (HDM) کو فوری طورپر ریلیو کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بجلی چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر سرکل ملک اشفاق اعوان اور ایکسین کہروڑپکاڈویژن عاصم رشید کو شاباش دی۔ انہوں نے خانیوال سرکل کے تمام افسران / اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بجلی چوری پکڑیں اور خزانے کو پہنچنے والا نقصان پوراکریں۔جرمانہ بل میں کسی صارف سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر ذمہ داری پر سخت سزادیں گے۔ میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے ریجن میں 30ستمبر 2023ء تک تبدیل ہونے والے تمام کیٹگریز کے جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کا ڈیٹا ایک ہفتہ میں ریٹریو کیاجائے اور کسی بھی صارف کے ساتھ جرمانہ عائد کرنے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ انہوں نے ایس ای ملتان امجد نواز بھٹی کو ہدایت کی کہ موسیٰ پاک/سٹی اور شجاع آباد ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمد کئے جائیں اور ڈیٹیکیشن ٹارگٹ حاصل کیاجائے۔ تینوں ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز بھی اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ اداکریں۔ ٹارگٹس حاصل نہ کرنے والے متعلقہ ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف بھی چارج شیٹ کے مطابق محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے رحیم یار خان سرکل کے 31ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوری کی مد میں پہنچنے والا نقصان پورا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اور ملک بجلی چوری میں بھاری نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے تمام افسران /اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور احسن طریقے سے سرانجام دیں اوراپنی صلاحیتیں استعمال کرکے بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کریں۔ پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ ویڈیوکانفرنس میں جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود امجد چغتائی،چیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد، چیف انجینئرپلاننگ اینڈ انجینئرنگ چوہدری خالد محمود، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ محمد ارشددھرالہ، چیف سٹریجیٹک پلانر محمد اصغر گھلو، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی سید جواد منصور، چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی اور ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر محمد سرور انصاری بھی موجود تھے۔
[20/10, 5:39 pm] Daily ASKAR: ملتان ( )
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے 5ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر 4کروڑروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر سسٹم اپ گریڈکرنے اور لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے اوورلوڈ فیڈرز کی بائفرکیشن /لوڈشفٹنگ /ری ہیبلیٹیشن اور اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جس سے لائن لاسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ ستمبر 2023ء کے دوران میپکو خانیوال سرکل کے 11KVچک 98فیڈر کی میاں چنوں گرڈاسٹیشن سے موسیٰ ورک گرڈاسٹیشن منتقلی پر ایک کروڑ72لاکھ26ہزارروپے لاگت آئی جبکہ بہاولنگر سرکل کے 11KVسٹی ڈونگہ بونگہ فیڈر کی ہارون آباد گرڈاسٹیشن سے ڈونگہ بونگہ گرڈاسٹیشن شفٹنگ پر 51لاکھ95ہزارروپے، بہاولپور سرکل کے 11KVحکم دین فیڈر کی لودہراں گرڈاسٹیشن سے لودہراں۔IIگرڈاسٹیشن منتقلی پر 55لاکھ11ہزارروپے، 11KVٹیوب ویل اینڈ حکم دین فیڈرز کی لودہراں گرڈاسٹیشن سے لودہراں۔IIگرڈاسٹیشن منتقلی پر 74لاکھ53ہزارروپے لاگت آئی۔ لوڈشفٹنگ کے منصوبے مکمل ہونے سے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوگئی ہے اور ٹرپنگ /کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوگیاہے۔
[20/10, 5:39 pm] Daily ASKAR: ملتان ( )
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں 63افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 56 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر42 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیا گیا۔ کوٹ چھٹہ، داجل اور دیگر علاقوں میں 11 افراد کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ گلشن آباد سب ڈویژن جامپور کے نوگو ایریاز میں پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کیاگیا۔ بستی رزاق بازگیر اور بستی کھوسہ بازگیر میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر سپلائی منقطع کر کے ایل ٹی لائن اتار لی گئی۔ بستی رزاق بازگیر میں بجلی چور ریاض ولد فرید بخش چوری پکڑنے پر سیخ پا ہو گیا۔ بجلی چور نے مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ داجل سب ڈویژن کی 3 بستیوں بودلہ کالونی، لاچے والا اور نازو مستوئی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر ایل ٹی لائنیں اتاریں گئیں۔19اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 63گھریلو صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملتان سرکل میں 9 چوروں کو700000روپے جرمانہ عائد کیااور9مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 4 صارفین 180000روپے جرمانہ عائد کیا اور4مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 4صارفین کو460000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 9صارفین کو560000روپے جرمانہ عائداور9 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 9صارفین کو680000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو540000 روپے جرمانہ عائد اور 10مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 7صارفین کو200000 روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6صارفین کو490000روپے جرمانہ عائد اور6 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 5صارفین کو410000 روپے جرمانہ عائد کیا اور5 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔نادہندگان سے واجبات/بقایاجات کی مد میں ایک روز میں 8 کروڑ90 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے گئے۔رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں نادہندہ صنعتوں اور ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔12 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر آئس فیکٹری کے مالک کے گھر کی بجلی منقطع کر کے میٹرز اتار لئے۔14 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔ قبولہ سب ڈویژن عارف والا میں 94لاکھ 17 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر6 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔
[20/10, 5:39 pm] Daily ASKAR: ملتان ( )
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر دو افسران کو معطل کردیاہے اور انہیں دوردراز آپریشن سرکلوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو عارفوالہ ڈویژن محمد سلیم کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرکے رحیم یار خان سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ریونیو آفیسر میپکو شجاع آبادڈویژن جمال الدین کو سی ای او میپکو کی ای آر اوز پر عملدرآمد کی ہدایات کی خلاف ورزی پر معطل کرکے ڈی جی خان سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
[20/10, 5:39 pm] Daily ASKAR: ملتان ( )
- میپکوترجمان کے مطابق ملتان سرکل کے11KVپاور ہاؤس،ملتان کیمیکل،خداداد،خیر پور بھٹہ،گارڈن ٹاؤن اورنشتر1 فیڈرزسے بجلی کی فراہمی 22اکتوبر 2023ء (بروز اتوار)کو آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک نادر آباد فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.