ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم ٹراما سینٹر کا دورہ

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم ٹراما سینٹر کا دورہ کرکے وہاں زیر علاج دالبندین کے زخمی لیویز اہلکار کی عیادت کرتے ہوئے انکی جرآت اور بہادری کی تعریف کی۔ ڈی جی نصیب اللہ کاکڑ نے زخمی لیویز اہلکار اور بلوچستان لیویز فورس کے دیگر ہزاروں اہلکاروں کی طرح امن کی بحالی” میں تمام کی سورسز کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زائد سلیم کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے زخمی اہلکار کو دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ ڈی جی لیویز نے چاغی لیویز فورس کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ زخمی لیویز اہلکار کے علاج و معالجے کے اخراجات گورنمنٹ آف بلوچستان برداشت کرئیگی۔

Web Desk

Comments are closed.