اے ایس پی چمکنی سید طلال احمد شاہ کی سربراہی میں تھانہ چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور 20 دسمبر(نمائندہ عسکر): جرائم پر قابو پانے سمیت شہریوں کو درپیش اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے بروقت حل کے سلسلے میں تھانہ چمکنی میں اے ایس پی چمکنی سید طلال احمد شاہ کی سربراہی میں پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،

میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد اشفاق خان، پی ایل سی ممبران، علاقہ معززین، علمائ کرام اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،

میٹنگ کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جایزہ لینے، کرایہ داروں کی چھان بین سمیت منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک اور مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

شرکاء نے جرائم کی سرکوبی، جاری دشمنیوں کے خاتمے، ہوائی فائرنگ کی روک تھام، آئس، غیر قانونی کرایہ داروں کی بروقت مقامی پولیس کو اطلاع اور منشیات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کے حوالے سے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم دہرایا۔

اسی طرح مختلف معاشرتی مسائل کے حل کے لئے بھی سنجیدہ کوششیں شروع کرنے سمیت علاقہ میں دشمنیوں کے خاتمہ کے لئے جاری مہم کو بھی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Web Desk

Comments are closed.