تھانہ ارمڑ پولیس کی کامیاب کاروائی،پچھلے ہفتے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور20 دسمبر(نمائندہ عسکر): ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے تھانہ ارمڑ کی حدود ارمڑ پایاں میں پچھلے ہفتے دکاندار کے اندھا قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان ظہور محمد اور مختیار عالم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے مقتول افتخار علی کو پیسوں کی لالچ میں آکر فائرنگ کرکے قتل کیا جو کہ پولیس نے مقتول کے بھائی اظہر علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جدید سائنسی خطوط پر مختلف پہلوں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی، دوران تفتیش اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کو پیسوں کی لالچ کا شاخسانہ قرار دیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق مدعی اظہر علی ولد زرد علی نے پچھلے ہفتے تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی افتخار علی دکاندار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالدنے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدرسرکل شفیع اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی نے تفتیشی آفیسر بخت منیر خان کے ہمراہ خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالے کیا، خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف پہلو پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ، تکنیکی بنیادوں پر جاری تفتیش کے دوران دکاندار کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزمان ظہور محمد ولد نور محمد اور مختیار عالم ولد سبز علی کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان نے پچھلے ہفتے کو پیسوں کی لالچ میں اکر مقتول افتخار علی کوقتل کیا تھا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پیسوں کی لالچ میں اکر مقتول افتخار کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

Web Desk

Comments are closed.