قلات20دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کاماہانہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج کریم بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو ایم ایس آغا کریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع قلات میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل سے متعلق متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اداروں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
Comments are closed.