اوتھل 20 دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر PB-22 لسبیلہ سید یاسین اختر کے دفتر سے لسبیلہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، ابتک حلقہ PB-22 لسبیلہ کے لئے جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی، سردار محمد صالح بھوتانی، محمد اسلم بھوتانی، شہزاد صالح بھوتانی، حاجی محمد انور رونجھو، نصراللہ رونجھو، وڈیرہ محمد حسن جاموٹ، سید محمد شاہ، انور علی، شاہنواز حسن جاموٹ، نوید اکبر موندرہ، جہانزیب قاسم رونجھو، نواز علی برفت، وزیراحمد نورانی، محمد اکبر، عبدالمالک، عبدالصمد، محمد سلیم، محمد بخش سمیت 22 خواہشمند امیدوار فارم حاصل کر چکے ہیں، جبکہ یہ سلسلہ مزید جاری ہے، فارم حاصل کرنے والے امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جن میں ہاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، بی این پی مینگل، تحریک لبیک پاکستان، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور کچھ آزاد امیدوار شامل ہیں۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ و ریٹرننگ آفیسر حلقہ NA-257 لسبیلہ کم آواران سید رحمت اللہ کے دفتر سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے اب تک آزاد امیدواروں سمیت مختلف پارٹیز سے تعلق رکھنے والے 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کرلئے ہیں جبکہ فارم وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.