پی بی 21ضلع حب کے آر اوکی دریجی میں تعیناتی اور قومی اسمبلی لسبیلہ،حب و آواران کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی بیلہ میں آراو کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی

اوتھل (رپورٹ-عزیز یوسفزئی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے کہاہے کہ پی بی 21ضلع حب کے آر اوکی دریجی میں تعیناتی اور قومی اسمبلی لسبیلہ،حب و آواران کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی بیلہ میں آراو کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتایہ تقرریاں الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ہوئی ہیں ہماری جانب سے ان میں کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتاجہاں پر ان آراوز کی تعیناتی ہوئی ہے وہ وہیں پر ہی بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن شیڈول جاری ہوگیا ہے اور پبلک نوٹس جاری کردیا گیاہے آج (20دسمبر)سے نامزدگی فارم وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے ہماری جانب سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں پولنگ اسٹیشن ڈارفٹ بھی ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیئے گئے ہیں مزید وہ وہاں کا دورکرکے جائزہ لیں گے یہ قانون ہے کہ آراونے یہ سب خود دیکھنا ہے کہ اس میں جوبھی کمی بیشی ہے اسکو وہ دیکھیں گے انکو بڑھانا ہے یا ووٹرز کی تعداد کو دیکھنا ہے اسکے بعد وہ فائنل اپرول دینگے تو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر انکاجائزہ لیں گے اگر اس حوالے سے لوگوں کی جو شکایات ہونگی تو وہ ڈی آراو کے پاس تحریری جمع کرائیں گے تو ڈی آراو اس کو فائنل کریں گے ووٹرلسٹیں بھی فائنل ہوچکی ہیں گھرگھرویری فکیشن کا عمل ڈسپلے سینٹر سے مکمل ہوکر آچکاہے وہ بھی آراوز کے حوالے کردی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ 20دسمبر سے 22دسمبرکے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا لسبیلہ میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد ہے جبکہ ضلع حب کے ووٹر کی تعداد ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد ہے ضلع لسبیلہ میں پولنگ اسٹیشن کی تعدا د 127ہے ان میں سے 28پولنگ اسٹیشن مردوں کی اور 28خواتین کی جبکہ71پولنگ اسٹیشن کمبائنڈ ہیں لسبیلہ کی چارتحصیلیں بیلہ، اوتھل، لاکھڑا، کنراج اور ایک سب تحصیل لیاری ہے ان میں الحمداللہ ہماری پولنگ اسٹیشنز زاسٹیبلش ہیں بہت جلد آراو ز انکا دورہ بھی کریں گے لسبیلہ میں اس وقت تک الحمد اللہ انتہائی حساس کوئی پولنگ اسٹیشن نہیں ہے اگر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسی کوئی تجویز آئی تو پھر کسی پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا جاسکتاہے لسبیلہ میں 47پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جاچکاہے جبکہ باقی نارمل ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.