ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں

گجرانوالہ 20 دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیم شہزاد ، محمد روؤف ، شاہد یوسف اور تنویر عباس شامل ہیں۔ ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم محمد روؤف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے غرض سے 60 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقوم وصول کیں تھے۔ جبکہ ملزم سلیم شہزاد نے شہری کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے 24 لاکھ بٹورے تھے۔ اٹلی جانے والے شہری لیبیا میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ ملزم تنویر عباس نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 50 لاکھ دوپے بٹورے تھے۔ ملزم شاہد یوسف نے شہری کو عرب امارات بھجوانے کے لیے 4 لاکھ بٹورے تھے۔ دونوں ملزمان پیسے وصول کر کے متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.