لاہور 20 دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب میں کرایوں میں نمایاں کے حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے خصوصی کردار نبھاتے ہوئے کرایوں میں دس فیصد کمی ممکن بنادی ہے۔ صوبائی وزیر کی ہدایت پر ضلعی کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ضلعی کنٹرول روم کو سیکرٹری آر ٹی اے اور ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کیاجا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی روک تھام یقینی بنائ جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع لاہور میں اسپیشل اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں تاکہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔لاہور کی اہم شاہراہوں پر اسپیشل اسکواڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ موٹر وے پر سفر کرنیوالے مسافر اپنی شکایات ہیلپ لائن 130 پر درج کراسکتے ہیں تاہم عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Comments are closed.