میرپور ماتھیلو20 دسمبر ( رپورٹ تنویر احمد سومرو ): اوباش نوجوان کی جانب سے بھرے بازار میں ہاتھ پکڑ دوستی رکھنے سے دل برداشتہ ہوکر شادی شدہ خاتون نے زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ،ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس بااثر ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈہرکی شہر کے امام بارگاہ محلہ میں شادی شدہ عورت سعدیہ سومرو نے زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ہے،
بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل سعدیہ سومرو اپنے شوہر کے ساتھ شہر سے گھر جارہی تھی کہ ایک بااثر نوجوان عبدالحمید چاچڑ نے بھرے بازار میں ہاتھ پکڑ کر دوستی رکھنے پر دباؤ ڈالا جس سے خاتون اور اس کا شوہر خوفزدہ ہو گئے ، بعدازاں ملزم نے اثر رسوخ استعمال کرکے پولیس اہلکاروں کو بھی اس کے گھر بھیج کر دباؤ ڈالا اور حراساں کیا ،سعدیہ سومرو نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن اس کو تحفظ فراہم نہیں کیا ، مسلسل ذہنی دباؤ کے باعث 21 سالہ سعدیہ سومرو نے گزشتہ شب کافی مقدار میں نشہ آور گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی،جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ، دوسری جانب ورثاء نے سعدیہ سومرو کی لاش ڈہرکی پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر دہرنا دیا ،ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بااثر ملزم حمید چاچڑ کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی اوباوڑو قلندر بخش سومرو کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں واقعے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
Comments are closed.