آفٹر نون سکول پروگرام کامیاب ماڈل، رکاوٹیں دور ہو جائیں تو صوبے میں تعلیمی ترقی کا موجب بن سکتاہے۔ منصور قادر

کسی منصوبے کو سیاسی ٹچ دینے سے اگلی آنے والی دوسری سیاسی جماعت کی حکومت عموماََ فنڈنگ روک دیتی ہے۔ آفٹر نون سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو ڈبل شفٹ میں پڑھانے کے عوض مناسب اعزازیہ دینا چاہیے۔صوبائی وزیر تعلیم کا نالج ایکسچینج ورکشاپ سے خطاب

لاہور 20دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا ہے کہ آفٹر نون سکول پروگرام ایک کامیاب ماڈل ہے اس پروگرام میں رکاوٹیں ختم کر دی جائیں تو صوبے میں تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ نالج ایکسچینج ورکشاپ میں کیا۔ ورکشاپ میں دوسرے صوبوں سے آنے والے تعلیمی ماہرین سمیت صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کے سینئر افسران اور آفٹر نون سکول پروگرام کے تحت پڑھنے والے بچوں اور بچیوں نے شرکت کی اس موقع پر صوبے میں پرائمری لیول پر درپیش تعلیمی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیکٹر میں کسی منصوبے کو حکمران سیاسی جماعت کو سیاسی ٹچ نہیں دینا چاہیے کیونکہ اگلی آنے والی کسی دوسری سیاسی جماعت کی حکومت عموما ایسے منصوبوں کی فنڈنگ ختم کر دیتی ہے جس سے قومی خزانے کا ضیاع ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں شروع کیے جانے والے ایسے منصوبے بند کرنے سے اصل نقصان زیر تعلیم بچوں کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آفٹر نون سکول پروگرام کو فنڈنگ ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ابادی میں اضافے کی شرح سے کم ہے ہمارے سرکاری سکولوں کو ان کی استعداد کے مطابق استعمال نہیں کیا جا رہا اس لیے آفٹر نون سکولوں کی ابھی بہت گنجائش ہے صوبائی وزیر نے زور دیا کہ آفٹر نون سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو ڈبل شفٹ میں پڑھانے کے عوض مناسب اعزازیہ دینا چاہیے علاوہ ازیں ایسے تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے انہی اداروں میں پڑھانے پر مامور کیا جا سکتا ہے صوبائی وزیر نے ورکشاپ میں آنے والے دوسرے صوبوں کے مندوبین کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آفٹر نون سکول پروگرام کی کامیابی کے لیے ڈونیشن دینے والی ایجنسیاں قابل تحسین ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.