پاک فوج کے تعاون سے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی کمپیوٹر لیب مکمل طور پر فعال کر دی گئی

پشاور۔ 20 دسمبر (نمائندہ عسکر): پاک فوج کے تعاون سے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی کمپیوٹر لیب مکمل طور پر فعال کر دی گئی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات کو گزشتہ کچھ عرصہ سے بجلی کی عدم دستیابی اور کمپیوٹر خراب ہونے کی وجہ سے جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا ۔

کالج سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نےکمپیوٹر لیب میں کمپیوٹر نصب کئے اور جدید کارآمد سافٹ ویئر بھی انسٹال کئے۔ کمپیوٹر لیب میں بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے سولر سسٹم بھی منسلک کیا گیا ہے جس کے بعد کمپیوٹر لیب مکمل بحال ہو گئی ہے ۔کالج انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کا نہ صرف بھرپور خیر مقدم کیا بلکہ بھرپور شکریہ بھی ادا کیا۔

پاک فوج تعلیم اور تربیت کے حوالے سے ضم شدہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے بچے بچیاں مستقبل میں ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

Web Desk

Comments are closed.