تاجر رہنما مہر کاشف یونس کی ڈاکٹر شاہد حسن کو پاکستان میں روس کا سفیر برائے تعلیم و سائنس تعینات ہونے پر مبارکباد

لاہور۔20دسمبر(نمائندہ عسکر): وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے ڈاکٹر شاہد حسن کو پاکستان میں روس کا سفیر برائے تعلیم و سائنس تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی بے مثال اور انتھک خدمات کا اعتراف ہے۔

بدھ کو اپنے مبارکباد کے خط میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی گریجویٹس آف روس اینڈ کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس ڈاکٹر شاہد حسن کو روسی حکومت نے سفیر برائے تعلیم و سائنس نامزد کیا ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

مہر کاشف یونس (جو پاکستان میں کرغزستان ٹریڈ ہائو س کے چیئرمین اور سٹریٹجک تھنک ٹینک گولڈ رنگ اکنامک فورم کے نائب صدر بھی ہیں) نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد حسن کی دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے لئے سیمینارز اور میٹنگز کے انعقاد میں بے مثال خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے، وہ پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے سٹیک ہولڈرز کو ہر قسم کی مدد بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعیناتی نہ صرف ڈاکٹر شاہد حسن اور ان کے خاندان کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہد حسن کے لیے مزید اعزازات، کامیابیوں اور اچھی صحت کی خواہشات کا اظہار کیا۔

Web Desk

Comments are closed.