راولپنڈی۔20دسمبر(نمائندہ عسکر): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادنے اردن کے دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیاسی، سفارتی اور فوجی تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈل ’آرڈر آف دی سٹار آف اردن‘ سے نوازا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف يوسف احمد الحنيطی اوراردن کی مسلح افواج کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
Comments are closed.