گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہو گا، نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

اسلام آباد۔20دسمبر(نمائندہ عسکر): نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہو گا ، عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی سے صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔ بدھ کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد 10اور 11 جنوری کو ہو گا ۔

گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہو گا۔ عالمی سربراہی کانفرنس میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباداعلامیہ جاری ہو گا ۔ پاکستان کی عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی سے صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کی میزبانی اس بات کی غمازی ہے پاکستان صحت کے شعبے میں لیڈ کر رہا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.