پنجاب بار کونسل نے لاہور بار ایسوسی یشن کے انتخابات میں خاتون وکلا کیلئے نائب صدر کی سیٹ پر ہونے والے انتخابات کو آئندہ سال تک مؤخر کر دیا

لاہور۔20دسمبر(نمائندہ عسکر): پنجاب بار کونسل نے لاہور بار ایسوسی یشن کے انتخابات میں خاتون وکلا کیلئے نائب صدر کی سیٹ پر ہونے والے انتخابات کو آئندہ سال تک مؤخر کر دیاہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بشارت اللہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی آصف شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے 09دسمبر 2023کو ایک قرار داد منظور کی تھی

جس میں پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاکی نمائندگی کے لیے لیڈی نائب صدر کی خصوصی سیٹ کی منظوری دی تھی تاہم پاکستان بار کونسل کی اپیل کمیٹی کے حکمنامہ بتاریخ 19دسمبر 2023کے مطابق لیڈی نائب صدر کی سیٹ کیلئے الیکشن رواں سال نہیں ہوں گے۔

Web Desk

Comments are closed.