اسرائیلی شپنگ کمپنی کے جہازوں پر ملائیشیا کی بندر گا ہیں استعمال کرنے پر پابندی عائد

کوالالمپور۔20دسمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے اسرائیلی شپنگ کمپنی کے جہازوں پر اپنی بندر گا ہیں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔بی بی سی کے مطابق ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی شپنگ کمپنی زیڈ آئی ایم کے کسی بھی بحری جہاز کو اپنی بندرگاہوں پرلنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور اس پابندی پرفوری عملدرآمد ہوگا۔

ملائیشیا کی طرف سے اس اقدام کو غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کا براہ راست ردعمل قرار دیا گیا ہے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ یہ پابندی اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہے جو بنیادی انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.