اسلام آباد۔20دسمبر(نمائندہ عسکر): پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20 سے 22 جنوری تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ کے لئے تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیمیں کی رجسٹریشن 15 جنوری تک کروا سکتے ہیں۔
Comments are closed.