ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکل ڈولپمنٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

استور۔ 20 دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکل ڈولپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم، ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ مقامی حکومت و دہی ترقی، سوشل ویلفیر آفیسر استور، اسسٹنٹ ڈاریکٹر پاکستان بیت المال، نیوٹیک ضلعی انچارج، آے کے آر ایس پی اور ایل ایس او کے نمایندے شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ ضلع استور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکل ڈولپمنٹ کے اوپر کام کی ضرورت ہے. اس حوالے تمام محکمہ جات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے.ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے پر توجہ دیکر طلبا کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ طلبا مختلف شعبوں میں ہنر سیکھ کر اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرۓ.انہوں نے کہا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو بھی مختلف شعبوں میں تربیت دیکر ان کو روزگار کے مواقع پیدا کرینگے تاکہ وہ اپنے اور گھر کے اخراجات کو باعزت اور باآسانی پورا کرسکیں. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ جات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور استور کے طلباء اور خواتین کو آئی ٹی اور سکل ڈولپمنٹ کے شعبہ میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر AKRSP استور کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ استور کے شانہ بشانہ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور مختلف شعبہ جات میں خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا اعادہ کیا. AKRSP کے نماینددوں نے کہا کہ استور میں آئی ٹی کے شعبے میں پہلے سے تعاون جاری ہے اور اب مذید اس شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھاۓ جائیں گے تاکہ استور کے لوگ آئی ٹی کے شعبے میں مہارت حاصل کرکے اپنے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرینگے. اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کی سربراہان نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق آئی ٹی اور سکل ڈولپمنٹ کے شعبہ جات میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کو بریفنگ دی .ڈپٹی کمشنر استور نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ان شعبہ جات میں مذید جدت لانے اور ان شعبوں میں مذید ترقی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تربیت دینے کے حوالے اے حکمت عملی مرتب کرۓ تاکہ ان کے ثمرات سے طلبا سمیت دیگر افراد مستفید ہوسکے.

Web Desk

Comments are closed.