گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلٰی محمداعظم خان سے آل خیبر پختونخوا گڈزٹرانسپورٹ یونین کے نمائندہ وفد کی گورنرہاؤس میں ملاقات

پشاور،
21 جون 2023

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلٰی محمداعظم خان سے آل خیبر پختونخوا گڈزٹرانسپورٹ یونین کے نمائندہ وفد کی گورنرہاؤس میں ملاقات

وفد نے گورنر، نگران وزیراعلٰی کو 9 مئی یوم سیاہ کے پرتشدد واقعات میں خیبرپختونخوا کی مال بردار گاڑیوں کو جلانے و نقصانات سے متعلق آگاہ کیا

وفد میں آل خیبرپختونخوا گڈزٹرانسپورٹ کےچیئرمین حاجی لیاقت خان ہوتی،جنرل سیکرٹری حاجی سکندر خان سمیت مردان، سوات، صوابی، پشاور،گدون اور درگئی سے یونین کے عہدیدار شامل تھے

9 مئی کو سندھ، پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد میں پرتشدد واقعات میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے گڈزٹرانسپورٹرز کے کنٹینرز کو نذر آتش کیا گیا۔وفد

ٹرانسپورٹرز کو ہونیوالے بھاری مالی نقصان سے متعلق وزیراعظم پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے، وفد

خیبرپختونخوا کے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، وفد

گورنر اور نگران وزیراعلٰی کی خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹرز کو ہوانیوالے نقصانات کے ازالہ کیلئے مشترکہ طور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

گڈز ٹرانسپورٹرز اپنے نقصانات سے متعلق سندھ و پنجاب کے وزراء اعلٰی کو بھی تحریری طور پر آگاہ کریں، گورنر/ نگران وزیراعلٰی

گورنر، نگران وزیراعلٰی کی وفد کو مال بردار گاڑیوں کو جلانے و نقصانات کے حقیقی اعدادوشمار بھی فراہم کرنے کی ہدایت

پوری قوم نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد سے مکمل علیحدگی کا اعلان کیا ہے،حاجی غلام علی

ٹرانسپورٹرز کا پہیہ چلتا ہے تو ملکی معیشت چلتی ہے، حاجی غلام علی

معاشی ترقی کے حصہ دار ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں، حاجی غلام علی

گڈزٹرانسپورٹر کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، حاجی غلام علی

اصولی طور پر پرتشددانہ واقعات میں ملوث افراد سے تمام نقصانات کی ریکوری ہونی چاہئے، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.