پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کا دورہ تربت

تربت(نمائندہ) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل(PMDC) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرشید اور کنونیئر اور لیاری جنرل ہسپتال ٹراما سنٹر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید فدا حسین پر مشتمل وفد نے مکران میڈیکل کالج تربت اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد کا ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچنے پر ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بلوچ، ڈائریکٹر وی بی ڈی ڈاکٹر میر یوسف خان بلوچ اور چائلڈ اسپیشلسٹ اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مصباح منیر نے استقبال کیا وفد کو دورہ کراکے میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال تربت کے بارے میں بریف دی اور وفد کے سوالات کے جواب دیئے۔اسپتال کے شعبوں جنرل وارڈ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر ، آئی سی یو، چائیلڈ ، شعبہ گائینی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرکے جائزہ لیا، شعبہ گائینی کے سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ بلوچ سمیت مختلف شعبوں کے ہیڈز نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریف کیا۔ پی ڈی ایم سی کے نمائندہ سید فدا حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ بہت جلد مکران میڈیکل کالج کے سیٹ 50 سے 100 کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا یہاں قابل اور پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز ڈیوٹی انجام دے رہے۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت مکران ڈویژن کا سب سے بڑا اسپتال ہے فیکلٹی کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سہولیات بھی میسر ہیں ، مریضوں کی تعداد روزانہ سینکڑوں میں سے ہے اسلئے کچھ مسائل و مشکلات ہیں، مزید سہولیات کی گنجائش موجود ہے۔ دورہ کےبعد ایم ایس آفس میں انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی، اس موقع پر پروفیسرز ڈاکٹر ظفر بلوچ ، ڈاکٹر وقار تاج، ڈاکٹر میران دشتی، ڈاکٹر امام بخش، ڈاکٹر امام عالم،ڈاکٹرامتیاز بلوچ، ڈاکٹر فیروز بلوچ ، ڈاکٹر مصباح منیر, ڈاکٹر فوزیہ بلوچ، ڈاکٹر اقبال بلوچ، ڈاکٹر آصف بلوچ، ڈاکٹر پیرجان بلوچ، ڈاکٹر آفتاب بلوچ ، ڈاکٹر جبار بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ پی ڈی ایم سی کی انجینئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹیم نے بھی الگ دورہ کرکے ٹیکنیکل امور کا جائزہ لیا۔

Daily Askar

Comments are closed.