گورنرحاجی غلام علی سے صوبے کی مختلف علاقوں سے نمائندہ وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے پیرکے روزگورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر اقبال خان کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔علاوہ ازیں سابق ٹاؤن ممبر حبیب شاہ کی سربراہی میں بھی ایک نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔اس کے علاوہ بنوں سے سابق نگران صوبائی وزیر سید حامدشاہ اورمولانا عثمان کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔وفد میں مولانا ولی اللہ، مولانا عثمان اور انعام الرحمن شامل تھے۔وفدکے شرکاء نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص صحت وتعلیم سے متعلق مشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ وفد نے بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں مسجدکی تعمیراور طلباء کیلئے سپورٹس گراؤنڈ کیلئے گورنر سے درخواست کی تاکہ یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کو صحتمدانہ سرگرمیوں سمیت کھیل کی بہترین سہولیات مہیاہوں۔دریں اثناء ضلع پشاور سے عادل داؤدزئی، اعجازداؤدزئی اور مصطفی نے بھی گورنرسے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف پشاور اور یونیورسٹی آف دیر کے وائس چانسلرز نے بھی گورنر سے الگ الگ ملاقات کی اور یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.